لاہور: (دنیا نیوز) افغان صدر اشرف غنی 27 جون کو پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں وہ اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے. اس دوران وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے جن میں دونوں ممالک کے مابین اعتماد سازی کیلئے تصیفہ طلب مسائل پر بات چیت اور مشاورت ہو گی۔
برادر ملک افغانستان کے صدر اشرف غنی، وزیراعظم پاکستان کی دعوت پر 27 جون کو پاکستان کا دورہ کریں گے، 2015 کےبعد افغان صدر کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا۔ دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات، افغان مفاہمتی عمل، بارڈر سکیورٹی مسائل اور افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق بات چیت ہو گی۔
افغان صدرکی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے علاوہ وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے جن میں دونوں ممالک کے وزرا باہین مسائل کے حل کیلئے پالیسی اور عملدرآمد کرنے کی سطح پر بات چیت کریں گے۔