کراچی: ساحل سمندر اور حب کینال میں نہانے پر 30 دن کی پابندی عائد

Last Updated On 05 June,2019 07:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) حکومت سندھ نے ساحل سمندر، حب کینال اور ہاکس بے میں نہانے پر تیس روز کے لئے پابندی عائد کر دی جبکہ صوبے بھر میں ہوائی فائرنگ اور موٹر سائیکل کی ون ویلنگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ سی ویو، ہاکس بے اور حب کینال پر ہوگا۔ چاند رات اور عید کی تعطیلات کے دوران شہری بڑی تعداد میں سمندر کا رخ کرتے ہیں جبکہ منچلے نوجوان موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کرتے ہیں۔

کسی بھی حادثے سے نمٹنے کیلئے حکومت نے صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ون ویلنگ پر پابندی کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ پر پابندی لگا دی ہے۔
جس کا مقصد شہریوں کے جان مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔