شکارپور: مضر صحت چاٹ کھانے سے 100 بچوں کی حالت غیر ہو گئی

Last Updated On 06 June,2019 12:20 pm

شکارپور: (دنیا نیوز) شکار میں گزشتہ روز مضر صحت چنہ چاٹ کھانے والے 100 بچوں میں سے 50 بچوں کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

 50 بچوں کو حالت بہتر ہونے پر سول ہسپتال اور تحصیل ہسپتال لکی غلام شاہ سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ 50 سے زائد بچے تاحال سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق سول سول سپتال شکارپور میں 50 بچوں میں سے 5 بچوں کی حالت تشویش ناک ہے جن کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب امروٹ میں پولیس کی جانب سے چنہ چاٹ تھیلے والوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واضع رہے گزشتہ روز نواحی گاؤں امروٹ میں مضر صحت چاٹ کھانے سے 100 بچوں کی حالت غیر ہو گئی، جن کو تحصیل ہسپتال لکی غلام شاہ اور سول ہسپتال شکارپور منتقل کیا گیا تھا۔