چیئرمین سینیٹ عیدالفطر کا تیسرا روز منانے آبائی علاقے پہنچ گئے

Last Updated On 07 June,2019 12:44 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی عیدالفطر کا تیسرا روز منانے اپنے آبائی علاقے پہنچ گئے، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی جب خصوصی طیارے میں کوئٹہ سے دالبندین ائرپورٹ پہنچے تو وہاں اعلی حکام سمیت مقامی سیاسی و قبائلی عمائدین نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد وہ بذریعہ سڑک اپنے آبائی علاقے نوکنڈی چلے گئے جہاں سنجرانی ہاؤس پہنچ کر مختلف مکاتب فکر نے انھیں عیدالفطر کی مبارک باد دی۔

اس موقع پر وہ عام لوگوں میں گھل گئے جس کے دوران لوگوں نے انھیں اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی چاغی آمد کے موقع پر پولیس، لیویز فورس اور فرنٹیئر کور نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر کے دالبندین ایئرپورٹ کو گھیر رکھا تھا جبکہ آنے جانے والے راستوں پر چیکنگ کی جارہی تھی۔

کمشنر رخشان ڈویژن نصیر خان ناصر، ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چاغی محمد ہاشم بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھے۔