مریم نواز اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کریں: نواز شریف کی ہدایت

Last Updated On 08 June,2019 04:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو، عدلیہ بحالی تحریک کیلئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی عید والدین کے بغیر گزار رہی ہوں، مریم نواز کا ٹویٹ

دنیا نیوز کے مطابق میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ غریبوں کو مہنگائی کی چکی میں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جو کہتے تھے کہ شہباز شریف نہیں آئیں گے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔آئی ایم ایف سے قرضے کے باوجود ریلیف نہیں ملا ،

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز اور اہلخانہ کی نواز شریف سے ملاقات، خیریت دریافت کی

اس موقع پر سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے خار کمر میں فوجی افسروں اور جوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ رہے گی ۔