لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم کے معاون خصوصی لارڈ طارق احمد کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک ہمیں دوسرے لوگوں کا خیال رکھنے کا درس دیتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائوس آف پارلیمنٹ میں دنیا نیوز کے ہیڈ آف انٹرنیشنل نیوز آپریشن اظہر جاوید سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کے معاون خصوصی لارڈ طارق احمد کا کہنا تھا کہ کوئی عدم برداشت کا درس نہیں دیتا۔ پاکستان میں بسنے والے تمام افراد کو بغیر کسی مذہب اور فرقے کے مکمل آزادی ملنی چاہیے۔