ریاض: (دنیا نیوز) مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت ڈیل چاہتی ہے لیکن نواز شریف حکومت کے ساتھ ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔
ن لیگی سینیٹر مشاہد اللہ کا سعودی عرب میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یکطرفہ احتساب قوم کو ہرگز قبول نہیں، عمران خان خود اپنی بہن علیمہ خان کے خلاف تحقیقات کیوں نہیں کراتے، نوازشریف پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، حکومت خود اپنی دشمن آپ ہے۔