حسین اصغر قرضوں پر تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ مقرر

Last Updated On 18 June,2019 07:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سابق پولیس افسر حسین اصغر کو گزشتہ 10 سالوں میں لیے ئے قرضوں کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

حسین اصغر اس وقت قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر تعینات ہیں۔ انہوں نے ایف آئی اے میں تعیناتی کے دوران حج کرپشن کیس کی تحقیقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: انکوائری کمیشن کی سربراہی، شعیب سڈل سمیت مختلف ناموں پر غور

وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انکوائری کمیشن کی سربراہی کیلئے شعیب سڈل، حسین اصغر، ریٹائرڈ جج اور ریٹائرڈ پولیس افسر کے ناموں پر غور کیا گیا تھا۔