کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں موسم کی سختی کم ہونے کا نام نہیں لے رہی تو ایسے میں مختلف علاقوں میں بجلی کی متواتر عدم فراہمی نے شہریوں کو شدید مشکل میں ڈالاہوا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے بڑھتی لوڈشیڈنگ پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پانی کے بعد شہر کا ہے سب سے بڑا مسئلہ بجلی کیونکہ ہوسردی یا پھر گرمی بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کوئی کمی نہیں۔ موسم گرمی کی سختی کے سبب
ملیر، لیاقت آباد، کورنگی سمیت مختلف علاقوں میں بجلی بندش سے لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں جہاں بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں بھی بہتر ہوئی ہیں وہاں بھی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جونہ صرف بچے بوڑھے جوان خواتین سب ہی کے لیے مشکلات کا سبب ہے۔
کے الیکٹرک کے مطابق شہرمیں اضافی لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی کہیں پر علاقائی فالٹ کی صورت میں شہری شکایت درج کرائیں۔