اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملہ پر آئینی بحران پیدا ہو گیا، حکومت اور اپوزیشن نے ارکان کے لیے ایک دوسرے کے مجوزہ نام مسترد کر دیئے
کمیٹی نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے لیے وزیراعظم عمران خان کو معاملہ سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم اپویشن اراکین نے رائے دی ہے کہ یہ معاملہ وزیراعظم کے بجائے سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے۔
شیریں مزاری نے کہا کہ اپوزیشن کو فارمولہ دیا تھا کہ سندھ سے ہمارا اور بلوچستان سے اپنا رکن بنوا لیں لیکن اپوزیشن سندھ سے اپنا رکن لانا چاہتی ہے۔
ادھر دنیا نیوز ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ارکان کی ریٹائرمنٹ کے چھ ماہ بعد بھی اب تک نئے ارکان کا تقرر نہیں ہو سکا ہے۔