لاہور: ایبٹ روڈ پر واقع پلازے میں آتشزدگی، ریسکیو ٹیمیں روانہ

Last Updated On 25 June,2019 01:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی ایبٹ روڈ پر واقع ایک پلازے میں آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں اور فائر بریگیڈ کو متاثرہ پلازے کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایبٹ روڈ پر واقع پلازے میں آگ شارٹ سرکٹ سے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بالائی منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے کیلئے ریسکیو اہلکار اور فائربریگیڈ کو آگ بجھانے کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق تاحال کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔