اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرتارپور راہداری کے سلسلے میں پاک بھارت حکام کے درمیان دوسرا اجلاس 14 جولائی کو واہگہ بارڈر پر ہوگا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اجلاس کے شیڈول سے بھارت کو آگاہ کر دیا ہے ان مذاکرات میں کرتارپور راہداری معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل اور تکنیکی امور پر بات ہو گی۔ پاکستان نے شرکت کرنے والے بھارتی وفد کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان نومبر 2019ء سے قبل کرتارپور راہداری کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے۔