پاک بحریہ کے زیر انتظام کریکس ایریا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Last Updated On 04 July,2019 06:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے زیر انتظام کریکس ایریا میں شاہ بندر کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں پاک بحریہ کو آغا خان ہسپتال کا تعاون بھی حاصل رہا۔ فری میڈیکل کیمپ میں مقامی لوگوں کا معائنہ کیا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔

پاک بحریہ ترجمان کے مطابق فری میڈیکل کیمپ میں میڈیکل سپیشلسٹ، جلد، گائنی اور بچوں کے ڈاکٹرز نے 850 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا۔ میڈیکل کیمپ میں پاک بحریہ کی جانب سے مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ مقامی لوگوں نے پاک بحریہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔