لاہور: (دنیا نیوز) آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوگئے، گواہوں کے بیان ریکارڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ شہباز شریف روسٹرم پر آ گئے۔ عدالت نے کہا شہباز شریف صاحب اگر آپ نے بیٹھنا ہے تو بیٹھ جائیں جس پر شہباز شریف نے کہا جی شکریہ ! میری کمر میں تکلیف بھی ہے۔
ملزم فواد حسن فواد، احد چیمہ، منیر ضیا بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں، 3 گواہان بیانات قلمبند کروانے کے لیے عدالت کے سامنے پیش ہوئے، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کے سامنے تفتیشی رپورٹ پیش کر دی۔