پارلیمانی کمیٹی الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تعیناتی میں ناکام

Last Updated On 09 July,2019 05:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے تجویز کردہ ناموں پر ووٹنگ میں مقابلہ برابر رہا۔ فریقین نے ایک دوسرے کو ڈیڈ لاک کا ذمہ دار قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان سے ارکان کی تعیناتی پر ڈیڈلاک برقرارہے۔ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے تجویز کردہ ناموں کے حق میں چھ چھ ووٹ ڈالے گئے۔ الیکشن کمیشن ممبران کی اتفاق رائے یا دو تہائی اکثریت سے تعیناتی کی امید ختم ہو گئی۔

اپوزیشن رکن خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کو شاہ محمود قریشی کے تجویز کردہ ناموں پر اتفاق رائے کی پیشکش کی، مگر پی ٹی آئی اپنے وائس چیئرمین کے خط کو ماننے پر تیار نہیں ہوئی۔

چیئرمین پارلیمانی کمیٹی شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اب پارلیمانی کمیٹی کا کام ختم ہو گیا ہے، وزارت قانون وزیراعظم کو رائے سے آگاہ کرے گی۔