پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی میں اجلاس کے دوران بجلی جانے سے اندھیرا چھا گیا، ارکان اس دوران تقاریر کرتے رہے اور ایوان کی کارروائی بلا تعطل چلتی رہی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب اچانک بجلی چلی گئی۔ غیر متوقع طور پر نہ شور شرابہ ہوا اور نہ ہی حکومت پر تنقید دیکھنے میں آئی، اپوزیشن و حکومتی اراکین نے ایوان کی کارروائی بلا تعطل جاری رکھنے پر یک جہتی کا مظاہرہ کیا۔
اندھیرا چھانے پر کے باوجود اراکین تقاریر کرتے رہے اور سپیکر بھی اطمینان سے کارروائی چلاتے رہے۔