محکمہ تعلیم بلوچستان کی گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف

Last Updated On 19 July,2019 04:20 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں محکمہ تعلیم کی گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ فیلڈ افسران کے لئے خریدی گئی گاڑیاں مشیر تعلیم اور سیکرٹری سمیت غیر متعلقہ افراد استعمال کر رہے ہیں۔

محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن بلوچستان نے ڈائریکٹوریٹ کیلئے 12سے زائد مہنگی گاڑیاں خریدیں۔ ان گاڑیوں کی خریداری کا مقصد سرکاری کاغذات میں محکمے کے فیلڈ افسران کی صوبے کے دور دراز علاقوں میں سکولوں کا دورہ کرنا بتایا گیا ہے۔ خریدی گئی گاڑیوں کی ڈیلیوری کے بعد کئی گاڑیاں مشیر تعلیم اور سیکریڑی سمیت دیگر افسران کے زیر استعمال ہیں۔

متعلقہ حکام نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کی تعداد 16 سے زیارہ ہے جو کہ فیلڈز افسران کو فراہم کردی گئیں ہیں۔ گاڑیاں محکمے کے نام پر ہیں جنہیں کوئی بھی چلا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق جو گاڑیاں خریدی گئی ہیں ان میں سے کئی گاڑیاں پیمنٹ ہونے سے پہلے افسران نے شوروم سے نکلوا لی تھیں۔ مشیرتعلیم اور سیکرٹری کو محکمہ ایس اینڈ جے اے ڈی سے بھی گاڑیاں ملی ہوئی ہیں۔