عید قربان کی تیاریاں: مویشیوں کی خوب خاطر تواضع، منفرد جانور میدان میں آ گئے

Last Updated On 22 July,2019 12:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) عید قربان کے لئے لاہور کے بیوپاری بھی تیار ہو گئے، مویشیوں کی خاطر تواضع کرنے لگے۔ ایسے میں دو منفرد جانور میدان میں آ گئے ہیں۔ دونوں جتنے لاڈلے ہیں، اتنے انوکھے بھی ہیں۔

55 من کا شیرِ پاکستان اور 42 من وزنی بھورا بھی ہے۔ بیلوں کی یہ جوڑی اپنی مثال آپ ہے۔ دونوں نے سگیاں پل کے قریب ایک فارم ہاؤس پر پرورش پائی۔ سفید اور کالے رنگ پر مشتمل شیرِ پاکستان خوبصورت بھی ہے اور بھاری بھرکم وجود کا مالک بھی، دودھ، مکھن سمیت دیگر طاقتور خوراکوں سے اسکی 5 سال تک سیوا کی گئی۔

بھورا بھی کسی سے کم نہیں، بادشاہوں کی طرح چلتا ہے اور شیر کی طرح دھاڑتا ہے۔ دونوں بیلوں کی خاطر تواضع میں کوئی کمی نہیں۔ بیلوں کی اس جوڑی کو دیکھنے کے لئے اہل علاقہ بھی بے تاب رہتے ہیں۔