اسلام آباد: (دنیا نیوز) ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دو سینیٹرز نے سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق حکومتی سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کے دو سینیٹرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین اور دلاور خان نے عشائیہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر کلثوم پروین کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔ ہمارے ساتھ اور بھی لوگ ہیں۔ جس پر چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔