کراچی: (دنیا نیوز) تنازعات سے گھرے کراچی کے لیے فراہمی آب کے بڑے منصوبے کے فور میں اہم پیشرفت، کنٹریکٹر ایف ڈبلیو او نے اپنی تجاویز پیش کر دیں، تجاویز پر عمل درآمد سے تین سال اور ساٹھ ارب کی متوقع بچت ہوسکے گی۔
260، 260 اور 130 ملین گیلن کی تین کینال کے بجائے 650 ملین گیلن کی ایک کینال بنائی جائے، تجاویز پر عمل درآمد سے نہ صرف تین سال بلکہ لاگت میں 60 ارب روپے کی متوقع کمی ہوسکتی ہے۔
منصوبے پر عمل درآمد کے لیے کنسلٹنٹ عثمانی اینڈ کمپنی نے ہائیڈرولک ماڈل بھی تیار کرلیا۔ حکام کا دعوی ہے کہ اس پر عمل درآمد سے منصوبہ ایک سال میں مکمل کرسکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر منصوبے میں تین کینال بنائی جانی تھیں، منصوبے کے موجودہ لاگت 25 ارب روپے سے بڑھ کر 100 ارب روپے سے زائد تک پہنچ گئی ہے۔