اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر کلثوم پروین اور سینیٹر دلاور خان کی چیئرمین سینیٹ کے عشائیہ میں شرکت کے معاملے میں ن لیگ نے دونوں سینیٹرز کی جانب سے اطلاع نہ دینے کا اعتراف کیا ہے۔
لیگی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی نے دونوں سینیٹرز کو اظہار وجوہ کا نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کیخلاف ڈسپلنری ایکشن بھی ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومتی سینیٹرز کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں مسلم لیگ (ن) کے دو سینیٹرز کلثوم پروین اور دلاور خان نے بھی شرکت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر کلثوم پروین کا چیئرمین سینیٹ کو کہنا تھا کہ آپ کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہیں، ہمارے ساتھ اور بھی لوگ ہیں، اس پر صادق سنجرانی نے لیگی سینیٹرز کو خوش آمدید کہا۔