اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے عشائیہ میں شرکت پر ن لیگی سینیٹرز کلثوم پروین اور دلاور خان کی وضاحت قیادت نے قبول کرلی
دونوں سینیٹرز نے بتایا کہ وہ سمجھے کہ تمام سینیٹرز کو مدعو کیا گیا ہے، اس حوالے سے ن لیگ کے رہنما جاوید عباسی کا کہنا ہے کہ دونوں سینیٹرز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن کے نمبر پورے ہیں، یکم اگست کو ایکشن ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل حکومتی سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا تھا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کے دو سینیٹرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
جس پر ن لیگ کی ضابطہ اخلاق کمیٹی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں سینیٹرز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیے تھے۔