کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکومت کے مشکلات کے دن شروع ہو چکے ہیں کیونکہ حکومت نے خود اپوزیشن کو اکسایا ہے، اب اپوزیشن سڑکوں پر ہے جو حکومت کے خاتمے پر ہی رکے گی۔
مولا بخش چانڈیو نے سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں اور کارروائیاں پیپلز پارٹی پر اثر نہیں ڈال سکتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات بہت خراب ہو چکے ہیں، میں کہہ رہا ہوں کہ حکومت کی مشکلات کے دن شروع ہو چکے ہیں، حکمرانوں نے خود اپوزیشن کو اکسایا ہے۔