اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کا منصوبہ متحدہ اپوزیشن کا نہیں، قمر زمان کائرہ

Last Updated On 29 July,2019 11:11 pm

لالہ موسیٰ: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن بارہ نقاط پر اکٹھی ہے، اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کا منصوبہ متحدہ اپوزیشن کا نہیں بلکہ جے یو آئی کا ہے۔

لالہ موسیٰ میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت گرفتاریوں اور این آر او کے شور کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی اور خود اپنے ہاتھوں سے اپنی قبر کھود رہی ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی موجودگی میں باہر سے پاکستانیوں کی طرف سے بھیجنے والی رقوم میں کمی آئی ہے۔ اسد عمر کو تو یہ تین چار سال سے شیڈو کابینہ کا منسٹر بنایا ہوا تھا۔ پہلے یہ کہتے تھے کہ ہمیں حالات کا بخوبی علم ہے، اب کہتے ہیں کہ حکومت میں آنے کی بعد حالات کا پتا چلا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد چیئرمین سینیٹ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ تحریک عدم اعتماد پر اکسٹھ سینٹیر کے دستخط موجود ہیں، اب کیا حکومت سینٹیرز کا ضمیر خریدنا چاہتی ہے؟