مظفرآباد: (دنیا نیوز) مظفرآباد کے نواحی علاقے گڑھی دوپٹہ میں کریانہ کی دوکان پر دھماکہ، 2 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق گڑھی کے قریب دوپٹہ کے مقام پر اس وقت دھماکہ ہوا جب کریانے کی دکان میں پن بجلی منصوبے سے لائے بارودی مواد کو کھولنے کی کوشش کی گئی۔
دھماکے کے نتیجے میں قریب موجود 2 نوجوان فیصل اور وسیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 نوجوان شدید زخمی ہوئے۔ پولیس اور انتظامیہ موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے کہ دھماکہ خیز مواد یہاں کیسے پہنچا، حکام نے شدید زخمیوں میں ایک نوجوان تعمیراتی کمپنی کا ملازم بتایا ہے۔