ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشیں کا امکان

Last Updated On 31 July,2019 08:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو بھی ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں بھی بادل خوب برسیں گے۔

مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسلا دھار بارشوں کے باعث ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر میں برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے۔

تیز بارشوں کے باعث ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، گلگلت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

 

Advertisement