کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں لٹھ ڈیم سے سیلابی ریلہ آباد کی جانب بڑھنے لگا ہے، خطرناک صورتحال کے پیش نظر پاک فوج نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری شدید بارشوں کے باعث لٹھ ڈیم کی سطح انتہائی بلند ہو چکی ہے اور اس کا سیلابی ریلہ آبادی کی جانب بڑھنے لگا ہے۔
کمشنر کراچی کی اپیل پر پاک فوج لوگوں کی مدد کیلئے پہنچ چکی ہے۔ خطرناک صورتحال کے پیش نظر پاک فوج نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔