اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے اہم عہدوں پر تعیناتیاں کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور توصیف فاروقی کو چیئرمین نیپرا تعینات کر دیا ہے۔
سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کو ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔
ان کی تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ کیپٹن جہانزیب سٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کے منتظر تھے۔ حکومت نے مئی میں ڈاکٹر جہانزیب کو چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے ہٹایا تھا۔
ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے توصیف ایچ فاروقی کو چیئرمین نیپرا تعینات کر دیا ہے۔ توصیف فاروقی کی تعیناتی کا اطلاق بھی فوری طور پر ہوگا۔
وفاقی کابینہ نے توصیف ایچ فاروقی کو چیئرمین نیپرا تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔