حیدر آباد میں برساتی پانی کی نکاسی یقینی نہیں بنائی جا سکی

Last Updated On 02 August,2019 06:42 pm

حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد میں مسلسل پانچویں روز بھی برساتی پانی کی نکاسی یقینی نہیں بنائی جا سکی۔ گھروں کے ساتھ ساتھ سرکاری دفاتر، قبرستان، گراؤنڈز، نیاز سٹیڈیم، تعلیمی ادارے اور تفریحی مقامات سب ہی اب تک زیر آب ہیں۔

سندھ کا دوسرا بڑا شہر حیدر آباد پانچ روز گزرنے کے باوجود بارش کی تباہ کاریوں سے بحال نہیں ہو سکا۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں اب تک پانی کھڑا ہے۔

گھروں سمیت سرکاری دفاتروں، تعلیمی اداروں، قبرستانوں اور تفریح گاہوں میں بھی اب تک کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث شہر کا واحد بین الاقوامی طرز کا نیاز سٹیڈیم بھی بارش کے پانی میں ڈوبا ہوا ہے، جہاں کئی بین الاقوامی میچز کھلے جا چکے ہیں۔

شہر کے علاقے وحدت کالونی، قاسم آباد فیز ون، حالی روڈ، لیاقت کالونی، ریلوے کالونی، لطیف آباد نمبر گیارہ اور دیگر علاقوں میں سے اب تک واسا اور ایچ ڈی اے نکاسی آب میں ناکام ہے۔ پاک فوج اور رینجرز کی جانب سے مختلف علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 

Advertisement