کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کا معاملہ، بھارت نے موقع گنوا دیا

Last Updated On 03 August,2019 09:06 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے واضح کیا تھا کہ انڈین جاسوس کلبھوشن یادیو سے ملاقات بروز جمعہ سہ پہر تین بجے کرائی جائے گی لیکن بھارت نے پاکستان کی مخلصانہ پیشکش پر بھی شرائط عائد کیں۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن سنگھ یادیو تک قونصلر رسائی کا موقع گنوا دیا ہے۔ ‎بھارت نے ملاقات کے وقت سے دو گھنٹے پہلے اپنا جواب بھیجا جس میں پاکستانی پیشکش پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے بغیر کسی رکاوٹ اپنے جاسوس تک رسائی مانگی تھی لیکن جاسوس تک بغیر رکاوٹ رسائی کسی قانون کے تحت نہیں دی جا سکتی، ‎بھارتی فرمائش پر جامع مشاورت کے بعد جواب دیا جائے گا۔

پاکستان نے واضح کیا تھا کہ ملاقات بروز جمعہ سہ پہر تین بجے کرائی جائے گی لیکن اس کے باوجود بھارت نے پاکستان کی مخلصانہ پیشکش پر بھی شرائط عائد کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاسوس کمانڈر کلبھوشن تک قونصلر رسائی کیلئے نئی تاریخ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ بھی مشاورت سے ہوگا۔
 

Advertisement