صوابی: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کو اسلام نہیں اسلام آباد چاہیے۔ مہنگائی کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں۔
صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔ ماضی میں وہ ہر حکومت کا حصہ ہوتے تھے۔
سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ مانتے ہیں کہ ملک میں وقتی مہنگائی ہے۔ مہنگائی کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں۔
اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں پہلی دفعہ خارجہ پالیسی تبدیل کی گئی ہے۔ مختلف ممالک سے نئے سرے سے تعلقات قائم کئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عقیدہ ختم نبوّت پر یقین رکھتے ہیں، خیبرپختونخوا کے تعلیمی نصاب میں عقیدہ ختم نبوت مضامین شامل ہماری حکومت نے کیا۔ پی ٹی آئی حکومت نے سود کے خلاف قانون بھی منظور کیا اس کا کریڈٹ بھی ہمیں جاتا ہے۔