بھتیجے کی گرفتاری کیلئے نیب کا شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ

Last Updated On 08 August,2019 04:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے بھیتجے کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر چھاپہ مارا ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق عباس شریف کے بیٹے عبد العزیز کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا۔ عبدالعزیز چودھری شوگر ملز کیس میں نیب کو مطلوب ہیں۔

خیال رہے کہ نیب نے آج مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں کے باہر سے گرفتار کر لیا ہے۔ مریم نواز اپنے والد سے ملاقات کیلئے جیل پہنچی تھیں۔

نیب کی جانب سے انھیں آج طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن انہوں نے پیش ہونے سے معذرت کر لی تھی لیکن نیب کی ٹیم نے انھیں کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا۔ ان کے ساتھ نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔