اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کا عید کے بعد اے پی سی بلانے کا اعلان

Last Updated On 09 August,2019 03:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے عید کے بعد اے پی سی بلانے کا اعلان کر دیا۔ اکرم درانی ن کہا ہے کہ کشمیر پر ہمارا موقف متفقہ ہے، موجودہ حکومت ملک دشمن ہے، موجودہ حکومت نے کشمیر کو بیچ دیا۔

اکرم درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امریکا کی وجہ سے چین جیسا دوست ناراض ہوگیا، امریکا نے ثالثی پیشکش سے پہلے بھارت کو اعتماد میں لیا تھا، اپوزیشن مسئلہ کشمیر پر حکومت کے ساتھ کھڑی ہوگی، عمران خان یا پی ٹی آئی کی حکومت کو نہیں مانتے، عید کے بعد فضل الرحمان اے پی سی بلائیں گے، فضل الرحمان جلد اے پی سی کی تاریخ کا اعلان کریں، قبائلی علاقوں میں دہشتگرد دوبارہ منظم ہو رہے ہیں، آج رانا ثنااللہ کے داماد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

احسن اقبال ک کہنا تھا حکومت گرفتاریوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے، کشمیر کا سودا نہیں ہونے دیں گے، ہم کشمیر کے مسئلہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، حکومت نے کشمیر پر سودے بازی کی ہے، عوامی رابطے کیلئے سفارشات تیار کرلیں، اے پی سی میں پیش کریں گے، حکومت معاشی میدان میں پٹ چکی ہے۔
 

Advertisement