لاہور: (روزنامہ دنیا) قومی احتساب بیورو( نیب) لاہور میں زیر حراست ملزموں کیلئے عید قربان پر خصوصی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔
منی لانڈرنگ میں گرفتار حمزہ شہباز، مریم نواز اور یوسف عباس سمیت تمام قیدیوں سے ان کے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت ہوگی۔
نیب ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور کے احکامات کے مطابق تمام زیر حراست ملزموں کو بلا روک ٹوک خاندان کے قریبی افراد سے ملاقات کا بھرپور موقع فراہم کیا جائیگا، زیر حراست ملزموں کو نیب کی حدود میں واقع مسجد میں باجماعت نماز عید ادا کرانے کا اہتمام کیا جائیگا، تمام زیر حراست ملزموں کیلئے عید کے پہلے روز نیب کی جانب سے ضیافت کے انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں، تمام ملزموں کو مٹھائی اور شیر خورمہ پیش کیا جائے گا، زیر حراست ملزموں کو سیلز سے باہر گرین ایریا میں رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔