لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگزیب کہتی ہیں عمران صاحب آپ نے ملک کو نوآبادیات کی عبرتناک مثال بنا دیا، ٹیکس دینے والوں کے دکھ کا ڈرامہ نہ کریں۔
مریم اورنگزیب نے نتھیا گلی کا گورنر ہاوس عوام کیلئے کھولنے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران صاحب، چھ سال بعد نتھیا گلی کا سرکاری گیسٹ ہاؤس کھولنے سے عوام کو روٹی، کاروبار اور روزگار نہیں ملے گا، عوام کو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر نہیں ملیں گے۔ عمران صاحب وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے، انڈے، کٹے، مرغیوں، بکریوں سے جی ڈی پی نہیں بڑھے گا۔ نتھیا گلی کے سرکاری گیسٹ ہاؤس کو عوام کے لئے کھولنے سے پہلے آپ عوام کو اپنی آمرانہ اور فسطائی سوچ سے آزاد کریں۔
عمران صاحب چھ سال بعد نتھیا گلی کا سرکاری گیسٹ ہاؤس کھولنے سے عوام کو روٹی ، کاروبار اور روزگار نہیں ملے گا
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 25, 2019
عمران صاحب نتھیا گلی گیسٹ ہاؤس کھولنے سے عوام کو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر نہیں ملیں گے @ImranKhanPTI @pmln_org https://t.co/Qvd1zprn8Q
انھں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کی دیواریں توڑنے سے آپ کی لائی ہوئی معاشی تباہی ٹھیک نہیں ہو گی۔ ٹیکس دینے والوں کا ایک کھرب میٹرو پشاور کے کھڈوں پر ضائع ہو چکا ہے۔