مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری مسترد کردی

Last Updated On 22 August,2019 10:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری غیر آئینی ہے جسے ان کی جماعت مسلم لیگ ن مسترد کرتی ہے۔

مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‎الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری میں پارلیمنٹ کمیٹی کو نظر انداز کیا گیا۔ ‎حکومت نے پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ‎حکومت آئینی، پارلیمانی، جمہوری تقاضوں اور قواعد کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہے۔ مسلم لیگ ن مطالبہ کرتی ہے کہ یکطرفہ تقری کے معاملہ پر حکومت آئینی اور پارلیمانی طریقہ کار اپنائے اور فیصلے کو واپس لے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎مسلم لیگ ن مطالبہ کرتی ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقری متحدہ اپوزیشن کی مشاورت سے کی جائے۔