جائیدادیں کس نے تحفے میں دیں؟ الیکشن کمیشن نے بلاول سے وضاحت مانگ لی

Last Updated On 31 July,2019 06:04 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) الیکشن کمیشن نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے تحفے میں ملی ہوئی جائیدادوں کے حوالے سے وضاحت طلب کر لی۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن میں بلاول بھٹو کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویز میں اسلام آباد میں 5 جائیدادیں اور دبئی میں وِلا تحائف میں ظاہر کیا گیا، الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے بلاول کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وضاحت دیں کہ یہ جائیدادیں کس نے تحفے میں دیں، بلاول سے غیر ملکی کمپنی میں سرمایہ کاری سے متعلق بھی تفصیلات مانگ لی گئیں ہیں۔
الیکشن کمیشن نے آصف زرداری سے بھی ان کے اثاثوں میں کمی سے متعلق وضاحت مانگ لی ہے۔