کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں دماغ خور جرثومہ نگلیریا اور کانگو وائرس نے خاتون سمیت مزید تین افراد کی جان لے لی۔ محمود آباد کا نوجوان نیگلیریا جبکہ پشین کی خاتون اور لیاری کا رہائشی کانگو سے انتقال کرگئے۔
کراچی میں کانگو وائرس اور نگلیریا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ شہر میں کانگو وائرس اور دماغ خور جرثومہ نگلیریا نے خاتون سمیت 3 افراد کی جان لے لی۔
پشین کی رہائشی چون سالہ ذوالحجہ امیر کانگو وائرس کی تشخیص کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھی جو انتقال کر گئی۔ لیاری کا 52 سالہ محمد حسین بھی کانگو کا وار نہ سہہ سکا۔
ادھر دماغ خور جرثومہ نگلیریا نے بھی پنجے گاڑنے شروع کر دیے ہیں۔ نجی ہسپتال میں زیر علاج 16 سالہ صہیب انتقال کر گیا۔ نیگلیریا سے متاثر محمود آباد کا رہائشی محمد صہیب 4 روز سے زیر علاج تھا۔ رواں سال نگلیریا سے 12 ویں ہلاکت ہوئی ہے۔
رواں سال کراچی کے ہسپتالوں میں کانگو سے 16 ہلاکتیں ہوئیں۔ مرنے والوں میں سے 10 کا تعلق کراچی، 2 بلوچستان جبکہ باقی جامشورو، میرپور خاص، نوشہرو فیروز اور ٹھٹھہ سے تھے۔