نیویارک: (دنیا نیوز) ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپنوزا سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا غاصبانہ تسلط نے مقبوضہ کشمیر کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے، بھارت نے تین ہفتے سے زیادہ عرصے سے کشمیریوں کی تمام آزادیاں سلب کر رکھی ہیں، اقوام متحدہ کی کشمیر پر تاریخی ذمہ داریاں ہیں جو اسے نبھانی چاہیں،عالمی برادری کو کشمیری عوام کو انکا جائز حق خودارادیت دلوانے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔