اسلام آباد: (دنیا نیوز) کراچی میں بارشوں کے دوران بارشوں سے کرنٹ لگنے سے اموات کا معاملہ، چیئرمین نیپرا نے کہا ہے کہ وہ توانائی سیکٹر کے تھانیدار ہیں، ہیٹ ویو اور کرنٹ لگنےسے ہلاکتیں قابل قبول نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ملک میں کہیں بھی انسانی جان کے ضیاع کا کوئی واقعہ قابل قبول نہیں ہے، کے الیکڑک کو اگلے سال ہیٹ ویو سے نمٹنے کا پلان فراہم کرنے کا کہا ہے، پاور سیکٹر کا اگر کوئی تھانیدار ہے تو وہ ہم ہیں۔
سی ای او کے الیکڑک مونس علوی نے بتایا کہ کراچی میں بارش کے دوران 33 اموات میں سے 15 گھروں کے اندر ہوئیں، 11 انسانی جانیں سٹریٹ لائٹس اور دیگر تنصیبات کی وجہ سے گئیں۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا رپورٹ کا انتظار ہے، اس پر مکمل عملدرآمد ہوگا۔
وزیر بجلی عمر ایوب کا کہنا تھا کے الیکڑک حکام کو جس طرح موقع پر موجود ہونا چاہیے تھا، وہ نہیں تھے۔