راولپنڈی: (دنیا نیوز) ملکی دفاع مزید مضبوط، پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا، میزائل رات میں 290 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان نے رات میں زمین سے زمین پرمار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ یہ میزائل مختلف قسم کے وار ہیڈ لے جانے اور 290 کلو میٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Pakistan successfully carried out night training launch of surface to surface ballistic missile Ghaznavi, capable of delivering multiple types of warheads upto 290 KMs. CJCSC & Services Chiefs congrat team. President & PM conveyed appreciation to team & congrats to the nation. pic.twitter.com/hmoUKRPWev
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 29, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان نے میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارک باد دی اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے میزائل کے کامیاب تجربے پر انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔