کراچی: (دنیا نیوز) وسیم اختر کہنا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے کچرے اور سیوریج کا نظام بہتر بنانا ناگزیر ہو گیا ہے۔ سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ مینجمنٹ بورڈ کا بجٹ ڈسٹرکٹ میں تقسیم کرکے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ مسائل کے حل کیلئے سیاست سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی کے برسات کے بعد ہنگامی دورے جاری ہیں۔ وسیم اختر نالوں کی صفائی کا جائزہ لینے پہنچے تو حیران رہ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ پہلے ہی نالوں کی صفائی کروائی تھی۔ کچرے کے لگے ڈھیر کے ذمہ دار شہری خود ہیں، چند دنوں میں ہی نالے کچرے سے بھر گئے۔ انہوں نے شہریوں کو کچرا نہ پھیکنے کی وارننگ بھی دے دی۔
مئیر کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ سے شہر میں کچرے اور سیوریج کا نطام بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا بجٹ ڈسٹرکٹ میں تقسیم کرکے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سے تعاون کی امید ہے۔ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے بجائے سب کو مسائل کا حل کیلئے سیاست سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا۔