سفارتی روابط میں تیزی: ملیحہ لودھی کی اعلی حکام اور سفرا سے ملاقاتیں

Last Updated On 30 August,2019 02:11 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) ملیحہ لودھی کے اقوام متحدہ میں سفارتی روابط میں تیزی آگئی۔ مستقل مندوب نے اعلی حکام اور سفرا سے ملاقاتیں کر کے کشمیر میں سنگین انسانی المیے کے خطرے سے خبردار کر دیا۔

ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی صدر جوانا وورنیکا، ہومینئٹیرین افیرز کے انڈر سیکرٹری جنرل اور یونیسیف کے ایکسیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقاتیں کیں اور کشمیر میں بڑھتی بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مسقل مندوب ملیحہ لودھی نے یونیسیف کے حکام کو بتایا کہ پیلٹ گنز سے کشمیر میں سینکڑوں بچے بینائی کھو چکے ہیں، کرفیو سے کشمیر میں ہسپتالوں میں دوائیوں کا فقدان پیدا ہو گیا ہے، بھارتی اقدامات سے کشمیر میں نہتے عوام کی جانوں کو شدید خطرہ ہے۔
 

Advertisement