پاکستان آج کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے گا، ترجمان دفترخارجہ

Last Updated On 01 September,2019 11:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بھارتی جاسوس کو آج 2 ستمبر کو قونصلر رسائی دی جائے گی۔ بھارت کو ویانا کنونشن اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں قونصلر رسائی دی جا رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق بھارتی بحریہ کے حاضر سروس جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کو پیر 2 ستمبر کو قونصلر رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ رسائی عالمی عدالت انصاف کے فیصلے، پاکستانی قوانین اور ویانا کنونشن کے قونسلر تعلقات کے تحت فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ کمانڈر کلبوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور دہشتگردی میں ملوث ہونے پر حراست میں ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے ماہِ اگست کے شروع میں باضابطہ طور پر بھارت کو کلبھوشن یادو تک قونصلر رسائی دینے کی پیشکش کی تھی۔
 

Advertisement