ملتان: (روزنامہ دنیا) ملتان ڈویژن کے 5 سو سے زائد درجہ چہارم کے عارضی ملازمین مستقل ہوں گے۔
وزیر ریلوے نے ملتان سمیت تمام ڈویژنوں میں ہزاروں عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کی ہدایت کردی۔ ریلوے ملتان ڈویژن میں 5 سو سے زائد درجہ چہارم کے عارضی ملازمین مستقل ہوں گے۔
اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ہدایت جاری کی تھی کہ عرصہ دراز سے ریلوے میں کام کرنے والے تمام ٹی ایل اے (عارضی) ملازمین کو مستقل کر دیا جائے جس پر انہوں نے تمام ڈویژنوں کو ہدایت کر دی کہ وہ آئندہ ماہ تمام عارضی ملازمین کے کوائف ہیڈ کوارٹرز ارسال کریں۔
ملتان سمیت تمام ڈویژنوں میں ایسے ملازمین کی تعداد اڑھائی سے تین ہزار ہے۔ وہ 5، 10 اور 15 سال سے عارضی بنیادوں پر کام کرتے چلے آ رہے ہیں، اب ان کی عمر بھی زائد ہو چکی ہے۔