کوئٹہ: (دنیا نیوز) ضلع بولان میں ریلوے ٹریک پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، کراچی جانے والی مسافر ٹرین کو نشانہ بنایا جانا تھا۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانیوالی مسافر ٹرین بولان میل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی غرض سے ضلع بولان میں مچھ اور ہراک کے درمیان ریلوے ٹریک پر دہشت گردوں نے 8 کلو وزنی دھماکہ خیز مواد کو 7 راکٹ سے منسلک کر کے نصب کر دیا تھا۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر کوئٹہ سے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا، جس نے کارروائی کر کے دھماکہ خیز مواد اور راکٹوں کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کا کہنا کہ تخریب کاری کا منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی۔