اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
فنکاروں نے پینٹنگز کو پیلٹ گنز کے شکار کشمیریوں اور بچوں کی حالت زار کے اظہار کا ذریعہ بنایا۔
جنت نظیر وادی لہو رنگ، بھارتی فوج کے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم سے معصوم بچوں کیساتھ خواتین بھی بھارتی بربریت کا شکار ہیں۔
پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں فنکاروں نے تصاویر اور پینٹنگز کو پیلٹ گنز کے شکار نہتے کشمیریوں اور بچوں کی حالت زار کے اظہار کا ذریعہ بنایا۔ فنکاروں نے خواتین پر تشدد کو بھی اچھوتے انداز میں اجاگر کیا۔
شہریوں اور فنکاروں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ وادی کا محاصرہ ختم کروانے کے لیے اقوام عالم اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں۔