اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ مودی یاد رکھ لو! کشمیر کو تم ہڑپ نہیں کر سکتے، مودی کو مذاکرات کیلئے بیٹھنا ہوگا، حکومت اپنے گھوڑے دوڑائے اور تیزی سے دوڑائے اور کشمیر کی آواز کو ہر فورم پر پہنچائے۔
چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر ہم ابھی بھی سست روی سے چل رہے ہیں۔ یزید مودی جو کر رہا ہے اسے دنیا میں اجاگر کیا جائے۔ مسئلہ کشمیر پر ایک ہونا ہوگا۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کہ آج کا کربلا کشمیر ہے جہاں بھارتی افواج نہتے مسلمانوں پر ظلم وجبر کی انتہا کر رہے ہیں۔ آج کا یزید نریندر مودی ہے جس نے کشمیر کو کربلا بنایا ہے۔
حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پرہم ابھی بھی سست روی سے چل رہےہیں۔ مودی جو کر رہا ہے، اسے دنیا میں اجاگر کیا جائے۔