رانا ثناء کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Last Updated On 11 September,2019 10:54 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی سیشن عدالت نے رانا ثناءاللہ کی جیل میں گھر کا کھانا دینے کی پر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے رانا ثناءاللہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔ رانا ثناء اللہ کی جانب سے فرہاد علی شاہ نے عدالت میں دلائل دیئے۔ وکیل نے بتایا کہ رانا ثناءاللہ دل کا مریض ہے، جیل کا کھانا ان کے لیے مضر صحت ہے، 2004 میں رانا ثناءاللہ کا دل کا بائی پاس ہوا ان کی صحت کو پرہیزی کھانا دیا جائے۔ درخواست گزار کے وکیل نے رانا ثناء کو جیل میں گھر کا کھانا دیے جانے کی استدعا کی۔

دوسری جانب عدالتی حکم پر ایم ایس انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے رانا ثناءاللہ کا میڈیکل چیک اپ کرنے کے بعد تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جس میں کہا گیا کہ رانا ثناءاللہ دل کے مریض ہیں، ان کو دودھ اور مچھلی کھانے میں دی جائے۔
 

Advertisement