لاہور: (روزنامہ دنیا) وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان شہزادہ محمد بن سلمان سے مل کر کشمیر کے مسئلہ کی سنگینی سے آگاہ کرینگے۔
نعیم الحق نے مزید کہا کہ عمران خان محمد بن سلمان سے کہیں گے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی پر دبائو ڈالیں ،انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تہیہ کرلیا ہے مسئلہ کشمیر حل کرنا ہے ،انہوں نے کہا کہ شہباز گل کو عثمان بزدار کے کہنے پر ہٹایا گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب کو کچھ تحفظات تھے ،ان کو وفاق میں ذمہ داریاں دی جائینگی۔